پرائمری سطح کی جملہ کتابوں کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد کمی کر دی ہے،محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن

بدھ 5 مارچ 2025 23:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرنے بچوں تک معیاری تعلیم کی آسان رسائی اور درسی کتب کی ہوشربا قیمتیں والدین کی دسترس میں لانے ک لئے آزاد جموں و کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کے توسط سے کتابوں کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر پہلے مرحلے میں پرائمری سطح کی جملہ کتابوں کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پرائمری سطح کی کتب نئے سلیبس کے مطابق تیار کی گئی ہیں اس لئے مارکیٹ میں پرانی کتابوں کی ڈبل قیمت پرفروخت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پرائمری کی نئی نافذالعمل کل 36 کتابوں میں سے 31 کتابیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں بقیہ کتابوں کا سٹاک بھی انشائاللہ کل شام تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :