عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پرآگئی

جمعرات 6 مارچ 2025 17:01

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پرآگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پرآگئی۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 68.85ڈالر ہوگئی ہے جواگست 2021کے بعد خام تیل کی کم ترین سطح ہے، بلوم برگ کے مطابق چین امریکاتجارتی جنگ اوراوپیک کی جانب سے 25اپریل کے بعد پیداوارمیں اضافہ کی خبروں کے بعد برینٹ کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق تجارتی پابندیوں سے اقتصاد ی نمومیں کمی کاامکان ہے جس سے توانائی کی طلب میں کمی آسکتی ہے۔ ڈبلیوٹی آئی کی قیمت 66.79ڈالر فی بیرل ریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :