بانی پی ٹی آئی کانام میڈیا پر نشرنہ کرنے کیخلاف درخواست ،وکلاء ترمیمی قانون کے تحت دلائل کیلئے طلب

جمعہ 7 مارچ 2025 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کانام میڈیا پر نشرنہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وکلاء کو ترمیمی قانون کے تحت دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزاکی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت پیمرا کے وکیل نے پیمرا ترمیمی قانون عدالت میں جمع کرادیاجس میں کہا گیا کہ پیمراخودمختار ادارہ ہے اس کے معاملات کو براہ راست عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا۔ استدعا ہے دائر درخواستیں ترمیمی ایکٹ کی روشنی میں مسترد کی جائیں۔عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔