ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ

جمعہ 7 مارچ 2025 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو239.13ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.80فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو239.13ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

جنوریمیں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 36.98ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 33.21ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 38.47ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو439.34ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ مین فٹ بالز کی برآمدات کاحجم 132.47ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 142.56ملین ڈالرتھا، اسی طرح دستانوں کی برآمدات سے جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 45.07ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 42.72ملین ڈالرتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں کھیلوں کے دیگرسامان کی برآمدات کاحجم 61.58 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 70.12ملین ڈالرتھا۔\395

متعلقہ عنوان :