پانچویں پاکستان افریقا ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اینڈ سنگل کنٹری ایگزبیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں 8 مارچ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

جمعہ 7 مارچ 2025 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ایتھوپیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’پانچویں پاکستان افریقا ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اینڈ سنگل کنٹری ایگزبیشن‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں کل (8 مارچ )تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق3 روزہ نمائش کا انعقاد14تا 16 مئی کیا جائے گا جس میں چاول ، دالیں ، دلیہ ، فروزن فوڈ ، نمک ، مصالحہ جات ، پھل ، جوس ، ٹیکسٹائل ، سٹیل ، فارماسیوٹیکل ، فرنیچر ، پینٹ ، کیمیکل ، کھادیں ، زرعی مشینری ، لیدر ، کھیلوں کا سامان ، کارپٹ ، پلاسٹک اور مصنوعی جیولری سے وابستہ مقامی افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :