پبی ،نامعلوم مو ٹر سائیکل سوار را ہز نوں کی دن دیہاڑے ڈکیتی، د و افراد کو لوٹ لیا، مزاحمت پر ایک زخمی

جمعہ 7 مارچ 2025 19:50

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)نامعلوم مو ٹر سائیکل سوار را ہز نوں نے دن دیہاڑے تارو سٹاپ پر دوفرار کو لوٹ لیا،مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تارو سٹاپ پر صبح ڈیو ٹی کے لئے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس جا نے والا ڈاکٹر وقار اللہ ولد نصرو من اللہ اورکاشف ولد ظفر کو نا معلوم مو ٹر سا ئیکل سوارراہزنوں نے اسلحہ کے نوک پر لو ٹا ڈاکٹر وقار سے قیمتی مو با ئل فون اور50 ہزار روپے نقدی اور کاشف سے مو با ئل فون چھینا مذاحمت پر راہز نوں نے فائرنگ کر کے کا شف کو زخمی کر دیا راہزن موقع سے فرار ہو گئے ۔