
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
بدھ 30 اپریل 2025 19:32

(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اناطولو کریئیٹر لیب صرف ایک سہولت نہیں بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں کے لئے ایک انقلابی موقع ہے کہ وہ تحقیق، تجربے اور اختراع کے ذریعے عالمی ٹیکنالوجی منظرنامے میں قیادت کریں، یہ منصوبہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے اور ہم مل کر ایک علم و اختراع پر مبنی روشن مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔
یہ لیب 120 مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں جدید تھری ڈی پرنٹرز، اعلیٰ معیار کے 3D اسکینرز، اسمارٹ بورڈز اور آرام دہ ورک سپیسز موجود ہیں جو اسے الیکٹرانکس، روبوٹکس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور ڈیجیٹل ڈیزائن کے شعبوں میں کام کرنے والے طلبہ، محققین اور نوجوان کاروباری افراد کے لئے ایک متحرک مرکز بناتے ہیں۔عبدالعلیم خان نے حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو جدید سہولیات اور پلیٹ فارمز تک رسائی فراہم کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو علاقائی اختراع کا مرکز بنانا چاہتے ہیں اور ایسے اشتراک اس خواب کی تکمیل کے لئے نہایت اہم ہیں۔ ترک سفیر عرفان نذیراوغلو نے کہا کہ یہ لیب تخلیقی تعاون کی ایک علامت ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ سرحد پار اختراع اور مسائل کے حل کے لئے ایک محرک کا کردار ادا کرے گی۔ڈاکٹر عثمان حسن نے وفاقی وزیر اور ٹیکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیب نسٹ کے تحقیقی اور کاروباری ماحول میں قابلِ ذکر بہتری لائے گی۔ ٹیکا کی کنٹری ڈائریکٹر صالحہ تُنا نے کہا کہ اناطولو کریئیٹر لیب، ٹیکا کی پائیدار ترقی کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، ہم نوجوانوں کو بااختیار بنا کر اور دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرکے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ تقریب کا اختتام وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے لیب کے دورے، طلبہ اور محققین سے ملاقات اور حکومت کی مکمل حمایت کے اعادے کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیکا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.