سمال اور میڈیم انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے ضلع کی پسماندگی کا خاتمہ ہو گا،پارلیمانی سیکرٹری اجمل خان چانڈیہ

ہفتہ 8 مارچ 2025 17:15

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائیر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کی تعمیر وترقی اور پسماندگی کے خاتمے کےلئئ ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں سمال و میڈیم انڈسٹریل اسٹیٹ اور انٹر پینیورشپ انکوبیشن سنٹر کے قیام کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کو مالی سال 26-25 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے صوبائی وزیر برائے صنعت، کامرس و سرمایہ کاری چوہدری شافع حسین سے مکمل مشاورت کی گئی ہے۔ ایم پی اے محمد اجمل خان چانڈیہ نے مزید کہا کہ سمال اور میڈیم انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے ضلع کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور کاروبار کو وسعت ملے گی اور یہاں کی عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔\378