ایف پی سی سی آئی کے صدر کا مانیٹری کمیٹی سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

پیر 10 مارچ 2025 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے مانیٹری کمیٹی سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرح سود میں مہنگائی کے تناسب سے کمی ہونا چاہئے ،مرکزی بینک مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں 5فیصد کمی کرے، مہنگائی کی شرح 1.5فیصد پر ہے ، پالیسی ریٹ تین یا چار فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ، بزنس کمیونٹی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کی پالیسز کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح سے کاروباری سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ،شرح سود 12فیصد پر برقرار ہے جسے آج کے اجلاس میں سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جون 2025تک شرح سودکو زیادہ سے زیادہ 5سے 6فیصد پر لائے جس سے برآمدات میں اضافہ اور نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اورپائیدار معاشی استحکام کیلئے کاروبار دوست اقدامات ناگزیر ہیں۔