صدر و نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حسبون اللہ فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت

پیر 10 مارچ 2025 17:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایس سی سی آئی)اکرام الحق اور نائب صدر عمر خالدنے حسبون اللہ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان کے سب سے کم عمر طالب علم کی زیر قیادت این جی او کے زیر اہتمام رکشہ تقسیم کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس اقدام کا مقصد پسماندہ افراد کو معاش کے ذرائع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا تھا۔ ایس سی سی آئی کے عہدیداروں نے متاثر کن کمیونٹی سروس کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد اور سماجی بہبود کو فروغ دینے میں حسبن اللہ فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :