
ایس ای سی پی میں فروری 2025ء میں 3,046 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ
منگل 11 مارچ 2025 16:55

(جاری ہے)
باقی 3 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش تنظیمیں، تجارتی تنظیمیں اور لمیٹڈ لائبیلٹی پارٹنرشپ (ایل ایل پیز) شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 3 غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنا کاروباری مرکز قائم کیا ہے۔مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی جہاں کئی صنعتوں میں بھرپور سرگرمیاں جاری رہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس کے شعبوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جہاں 635 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اس کے بعد تجارتی شعبے میں 389، سروسز میں 379 جبکہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن میں 296 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 165، خوراک اور مشروبات میں 139، تعلیم میں 104، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 78، مائننگ اور قوارنگ میں 76، ٹیکسٹائل میں 75، انجینئرنگ میں 67 جبکہ کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹریز اور فیول و انرجی کے ہر ایک شعبے میں 56 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ دیگر شعبوں نے بھی 475 نئی کمپنیوں کے اضافے میں حصہ ڈالا۔کارپوریٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں 53 نئی کمپنیوں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ موصول ہوا۔آگے بڑھتے ہوئے، ایس ای سی پی اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے اور کاروباری عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ کاروباری مواقع کو فروغ دیا جا سکے، سرمایہ کاری کو متوجہ کیا جا سکے، رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جا سکے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
اپریل میں سونے کی فی تولہ قیمت 20 ہزار 800 روپے بڑھ گئی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے اضافہ
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.