اماراتی بینک المشرق پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کیلئے تیار

بدھ 12 مارچ 2025 17:18

اماراتی بینک المشرق پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کیلئے تیار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)متحدہ عرب امارات کا المشرق بینک پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کیلئے تیار،ا سٹیٹ بینک سے پائلٹ آپریشن کا لائسنس مل گیا۔سی ای اوالمشرق بینک ہمایوں سجاد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی ہدایت پرجنوری سے مارچ 2025 تک پہلے مرحلے میں اسٹاف لیول پر پائلٹ سروسز کا آغاز کردیا ہے، المشرق بینک پہلی بارایس ایم ای ڈیجیٹل بینکنگ کا پلیٹ فارم متعارف کریگا۔

(جاری ہے)

ہمایوں سجاد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک گائیڈ لائن کے بعد مارچ کے بعد باقاعدہ ڈیجیٹل بینکنگ کا نیٹ ورک آپریٹ کریں گے، مشرق بینک کا پورا سسٹم اسٹیٹ بینک اور نادرا سے منسلک ہوگیا ہے، نادرا بائیومیٹرک سے ہی ڈیجیٹل بینک میں آن لائن اکاؤنٹ کھولا جاسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی باربینک ٹو بینک الیکٹرانک نان کیش سسٹم پرکام کریں گے، المشرق بینک سے صارفین کو کرنٹ اکانٹ ، سیونگ اکانٹ اور اسلامک بینکنگ کی سہولیات میسر ہوں گی۔