بیرسٹرسلطان سے چیف سیکرٹری فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان کی تفصیلی ملاقات

آزادکشمیرمیں جاری ترقیاتی پروجیکٹس اور دیگر امورکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعرات 13 مارچ 2025 21:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف سیکرٹری آزادکشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیرفلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادکشمیرمیں جاری ترقیاتی پروجیکٹس اور دیگر امورکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو ہدایت کی کہ آزادکشمیرمیں گڈ گورننس کے قیام کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھی جائے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں تاکہ اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان کو ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر اسٹیٹ برانچ کی عمارت کے لئے اراضی کی فراہمی کے لئے بھی ہدایات دیں اور کہا کہ ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر اسٹیٹ برانچ کو اراضی جلد فراہم کی جائے تاکہ آزادکشمیر میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بااحسن طریقے سے اپنا کام سر انجام دے سکے۔

اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :