بانڈی پورہ ، بھارتی فوجیوں نے 2 نوجوان گرفتارکرلئے

جمعرات 13 مارچ 2025 21:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے حاجن سے گرفتار کیا ۔فوجیوںنے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :