جماعت اول تا نہم درسی کتب کی فراہمی مکمل ہو گئی

جمعرات 13 مارچ 2025 22:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) حکومت گلگت بلتستان ہر سال سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم جماعت اول تادہم کے طلبہ کو درسی کتب فراہم کرتی ہے۔ ترجمان محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق تعلیمی سال 2024-2025 کے لیے اس وقت تک جماعت اول تا دہم تمام درسی کتب کی فراہمی سو فیصد مکمل ہو گئی ہے۔ جبکہ جماعت دہم کے لیے سائنس کی درسی کتب این سی سی سے این او سی نہ ملنے کی وجہ ابھی تک نہیں پہنچیں۔

جماعت دہم کی کلاسز کا آغاز ہونے سے پہلے ہی یہ کتب بھی تمام طلباء کو فراہم کر دی جائیں گی۔اس سال بروقت درسی کتب کی فراہمی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر جنرل سکول ایجوکیشن کی خصوصی دلچسپی اور بورڈ کی ٹیم کی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔

(جاری ہے)

درسی کتب کی فراہمی بورڈ آف ایلیمنٹری اایگزامننیش گلگت بلتستان کے ذمے ہے۔ جسے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے کنٹرولر بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامنیشن جناب عبد الحمید نے مختلف اضلاع کے سکولوں کا دورہ بھی کیا اور کتب کی ترسیل اورسکولوں تک بروقت پہنچانے کے عمل کا جائزہ لیا۔اگر کسی سکول میں کتابیں تاحال نہیں پہنچی ہیں تو اپنے متعلقہ DDE/DDO آفس یا ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سے رابطہ کریں اور بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامنیش کو مطلع کریں۔

متعلقہ عنوان :