ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج

جمعرات 8 مئی 2025 19:25

ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) برکت پٹرولیم چک 12گیارہ ایل پر چار ڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی انتظار حسین کوگولی مار کر 23ہزار روپے کی نقدی چھین لی ۔ زخمی انتظار حسین کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرادیاہے۔ جہاں زخمی کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپ پر صبح 4 بجے غلام مصطفی اور اس کا بھائی انتظار حسین ڈیزل لینے گئے تو ڈاکووں نے گولی مار کر 23ہزار روپے کی نقدی چھین لی اس دوران مزاحمت پرڈاکو نے گولی مارد ی اور فرارہوگئے۔ پولیس صد رچیچہ وطنی نے غلام مصطفی کی مدعیت میں مقدمہ 394ت پ درج کرلیا ہے ۔ ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :