مانسہرہ پولیس کی کارروائی، اغواء کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار، مغوی کو بازیاب

جمعہ 14 مارچ 2025 13:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اغواء کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق احسن خان ولد ولی الرحمن نامی شخص نے اپنے بہنوئی اظہر علی شاہ ولد میر ولی شاہ سکنہ کالج دوراہا کو اغواء کرنے کی درخواست مقدس ولد ساجد سکنہ لبرکوٹ، اسلام الدین ولد غفران سکنہ لنڈیاں اور دو نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے سخت احکامات کی روشنی میں ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی سٹی جاوید خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ جانثار خان نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اسلام الدین ولد غفران سکنہ لنڈیاں کو بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپوں اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔