اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر آٹھ مقام کاسیماری،باڑیاں ، جورابازاروں میں اشیاء خوردونوش کے معیار وقیمتوںکاجائزہ

زائدالمیعاد ،مضرصحت اورسرکاری انراخ کے مغائر فروختگی پردکانداروںکو جرمانے عائداور بعض کووارننگ دی گئی

ہفتہ 15 مارچ 2025 16:27

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر آٹھ مقام نے نائب تحصیلدارہمراہ پولیس نفری سیماری،باڑیاں اور جوراکے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے معیار وقیمتوںکاجائزہ لیا۔زائدالمیعاد ،مضرصحت اورسرکاری انراخ کے مغائر فروختگی پردکانداروںکو جرمانے عائداور بعض کووارننگ دی گئی،اشیاء خوردونوش کے معیار وریٹس کی پڑتال کے دوران پکوڑا،سموسہ ،نمکپارہ ،جلیبی،چناچاٹ،فروٹ چاٹ سمیت بیکرز آئٹم کے علاوہ سبزی ،فروٹ کی دکانوں اور بیکری کے کارخانوں کاخصوصی معائنہ کیاگیا،ریٹ لسٹ کی نمایاں جگہ آویزگی سمیت صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پراظہار برہمی کرتے ہوئے اصلاحات کی ہدایات دیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر آٹھ مقام ہارون الرشید اعوان نے نیابت انتظامیہ ،نائب تحصیلدار فاروق شاہ اور پولیس چوکی آفیسر بانڈی میرمشتاق وپولیس نفری کے ہمراہ تین بازاروں سیماری ،باڑیاں اور جوراکاتفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان المبارک کے تقدس میں شہریوںاور روزہ داروں کو سستی اور معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی کے سلسلہ میںاشیاء خورونوش کے معیار وریٹس کے معائنہ کیلئے سخت پڑتال کی گئی ۔

کریانہ دکانوں ،افطارآئٹم پوائنٹس سمیت بیکرز اور فروٹ وسبزی کی دکانوں ،ریڑھیوں کا باریک بینی سے مشائدہ کیاگیا ۔سرکاری انراخ پرمشتمل ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہ آویزگی کیساتھ ساتھ اشیاء کے معیار اور ریٹس کابھی جائزہ لیاگیا۔ سرکاری ریٹ کے مطابق یااس سے کم قیمت پر فروخت کرنیوالوں کو شاباش دی اور زائد انراخ اور غیر معیاری ومضرصحت اشیاء ،عدم صفائی ستھرائی والے دکانداروں کوبھاری جرمانے اور بعض کواصلاحی نوٹسز بھی جاری کیئے تاکہ شہریوں کوماہ رمضان المبارک کے تقدس میں معیاری ،سستی اور صاف ستھری اشیاء مہیا ہوں۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ہارون الرشیداعوان نے دکانداروںکو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک رب العزت کی رحمت وبرکت کامہینہ ہے۔ثواب کی نیت سے زیادہ سے زیادہ روزہ داروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تاجر برداری کلیدی کردار اداکرے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے دوران چیکنگ کہاکہ خریدارسامان کی رسید ضرور لیں زائد انراخ کی فروختگی پر باضابطہ کارروائی عمل میںلائی جائے گی ۔اس موقع پر شہریوںنے پرائس کنٹرول کے موثرنگرانی پر اسسٹنٹ کمشنر کے اقدامات کوسراہاہے۔

متعلقہ عنوان :