نیلم،فوڈ اتھارٹی ٹیم کا جورا اور بانڈی کے بازاروں کا تفصیلی معائنہ

جنرل سٹورز، بیکرز اور بیرون اضلاع سے اشیاء خوردونوش لانے والی گاڑیوں کی چانچ پڑتال کی گئی

ہفتہ 15 مارچ 2025 16:27

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شجاعت نقوی کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی ٹیم کی رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورد و نوش کی پڑتال کی مہم کاسلسلہ جاری ہے۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے جورا اور بانڈی کے بازاروں کا تفصیلی معائنہ کیا ، جنرل سٹورز، بیکرز اور بیرون اضلاع سے اشیاء خوردونوش لانے والی گاڑیوں کی چانچ پڑتال کی گئی۔

جورا،بانڈی کے بازاروں میں کریانہ سٹورز، بیکرز، سبزی فروٹ، پکوڑا، سموسہ اور جلیبی شاپس کامعائنہ کیاگیا۔3ہزارسے زائد مالیت کے مختلف فوڈ آئٹم تلف کیے گئے تاکہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ 04فوڈ بزنس آپریٹرز کو حفظانِ صحت کے اصولوں (SOPs) پر عمل نہ کرنے کی بنا پر وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے اور بہتری کے لیے ہدایات دی گئیں۔

(جاری ہے)

تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ المبارک کے روز فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے قدیمی بازارجورا اوربانڈی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ اتھارٹی کی ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے متعدد FBOs کو 4ہزار روپے جرمانہ کیاگیا اور دو FBOsکو نیو لائسنس کی اجرائیگی یقینی بنائی گئی پر اور بعض کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :