لاہور کے تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسگی سے متعلق اعلی سطح کی تحقیقات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 15 مارچ 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کے تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسگی سے متعلق اعلی سطح کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست گزار شہری اعظم بٹ نے ایڈوکیٹ رانا سکندر کی توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں خواتین غیر محفوظ ہیں جہاں ہراسگی اور تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں، لاہور کی تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے بڑھتے واقعات پر اعلی سطح کی انکوائری کروائی جائے۔