نیشنل ٹی 20ٹورنامنٹ،ایبٹ آباد نےراولپنڈی کوسات وکٹوں سے شکست دیدی

اتوار 16 مارچ 2025 22:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2025ء) نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایبٹ آباد ریجن نے راولپنڈی ریجن کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو یہاں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 104 رنز بنا ئے اور اس کے تمام کھلاڑی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کی جانب سے ارشد اقبال اور شہاب خان نے تین،تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ یاسر شاہ، فیاض خان اور خالد عثمان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم نے مقررہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ایبٹ آباد کی جانب سے سجاد علی 16، شاہزیب خان19اور محمد عارف 18 سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کامران غلام 37 اور آفاق احمد آٹھ رنز ناٹ آوٹ بنائے۔راولپنڈی کے کاشف، فیضان اور سعد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔