یتیم کا سہارا بننے والا دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرے گا، چیئرپرسن خدیجہ زرین خان فاونڈیشن

پیر 17 مارچ 2025 11:27

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) خدیجہ زرین خان فاونڈیشن کی چیئرپرسن میڈم خدیجہ نے کہا ہے کہ یتیم کا سہارا بننے والا دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرے گا،یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرنے والے کے ہاتھ کے نیچے جتنے ہاتھ آئیں گے اللہ تعالی اتنی کی نیکیاں عطا کرتا ہے،رمضان المبارک کے مہینے میں یتیم،بے سہارا،غریب مساکین کی مدد کرنا اور ان کی رمضان و عید کی ضروریات کو پورا کرنے سے اللہ تعالیٰ خوشی محصوص کرتا ہے ہمیں چائیے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں خصوصی طور پر یتیم بے سہارا لوگوں کی مدد کرنی چائیے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی طرف سے آغوش الخدمت فاونڈیشن کے یتیم بچوں کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آغوش الخدمت فاونڈیشن کے صدر مقصود صابر،ریجنل منیجر ریڈ فاونڈیشن ظہیر گردیزی،راجہ حنیف ثاقب،راجہ افتخار آزاد،ارشاد بٹ،محمود راتھر،جماعت اسلامی وسطی باغ کے صدر آزاد طارق ودیگر بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے میڈم خدیجہ زرین کی سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میڈم اس عمر میں بھی لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں اور ان یتیم بچوں کی افطار ڈنر،ان کے کھیل ودیگر اشیاء فراہم کرتی ہیں جو لائق تحسین ہیں اللہ پاک محترمہ کو صحت و سلامتی عطاء کرے ۔

۔\378