فیصل آباد چیمبرکی ممبر شپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جاری، تجدیدکیلئے آنےوالے ممبران کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات

پیر 17 مارچ 2025 16:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے بزنس کمیونٹی کے افراد سے بات چیت میں انہیں ہدایت کی ہے کہ فیصل آباد چیمبر کے ممبران 31 مارچ تک رکنیت کی تجدید کرا لیں ورنہ وہ ووٹ کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے سلسلہ میں کام کا آغاز کر دیاگیاہے جبکہ چیمبر کے ممبران کیلئے مختلف اداروں کے ڈسکاؤنٹ پیکجزبھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد چیمبر چھوٹے دکانداروں، گھریلوکاروباری خواتین، نوجوانوں، کھوکھے والوں سمیت ہر مکتبہ فکر کاہے لہٰذا انہیں بھی چیمبر کی ممبر شپ لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن اور آٹھ بازاروں کو وہیکل فری کرنے کی تائید کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجروں کو لوڈنگ ان لوڈنگ کے لیے اوقات کار کی پا پابندی کرنی چاہیے لیکن بازاروں کو وہیکل فری کرنے سے قبل پارکنگ پلازوں کوہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنا چاہیے تھالہٰذا انتظامیہ کو تاجروں کے جائز مطالبات پر غور کرنا چاہیے۔

دریں اثنا فیصل آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا کا کہنا ہے کہ فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کی ممبر شپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تجدیدکیلئے آنیوالے ممبران کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔رکنیت کی تجدید کرانے کیلئے آنیوالے بزنس کمیونٹی کے افرادسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبر شپ کی تجدید کی آخری تاریخ 31مارچ ہے اسلئے ممبران کو اپنی ممبر شپ کی فوری طور پر تجدید کرا لینی چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک تجدید نہ کرانے والوں کو بذریعہ فون اور ای میل ممبر شپ کی تجدید کیلئے پیغامات بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے سیکرٹریٹ سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ وہ آنیوالے ممبران سے احترام سے پیش آئیں اور ان کی تجدید کے عمل کو بھی تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ انہیں طویل انتظار نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :