وافی انرجی پاکستان کا نٹ شیل کمیونی کیشن سے اشتراک

پیر 17 مارچ 2025 21:45

وافی انرجی پاکستان کا نٹ شیل کمیونی کیشن سے اشتراک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء) پاکستان کے تیل اور توانائی شعبے کو ترقی دینے کے لیے وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (سابقہ شیل پاکستان لمیٹڈ) نے پاکستان کی ممتاز اسٹریٹجک ایڈووکیسی اور کمیونی کیشن فرم نٹ شیل کمیونی کیشنز سے شراکت داری کرلی ہے۔معاہدے پر وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے کنٹری چیئر وقار صدیقی اور نٹ شیل گروپ کے بانی و چیئرمین محمد اظفر احسن نے دستخط کیے۔

اس موقع پر دونوں اداروں کی اعلی قیادت اور ایگزیکٹوز بشمول زبیر شیخ، سی ای او اور جی ایم موبلٹی، وافی انرجی پاکستان؛ حبیب حیدر، ڈائریکٹر کارپوریٹ ریلیشنز، وافی انرجی پاکستان؛ رابعہ ایس احمد، ڈائریکٹر اور سی ای او، نٹ شیل گروپ؛ مہرالنسا اظہر، سی او او (پاکستان) اور چیف Disruption آفیسر، نٹ شیل کمیونی کیشنز موجود تھیں۔

(جاری ہے)

زبیر شیخ نے کہا کہ وافی انرجی پاکستان توانائی کے پائیدار مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

ہم وافی انرجی کی ترقی اور سرمایہ کاری کو شیل کی پاکستان میں مضبوط وراثت، جدت اور اعتماد کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔ ہمارا مقصد پائیدار ایندھن اور لبریکنٹس سلوشنز میں سرمایہ کاری کرنا اور پاکستان کی بدلتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نٹ شیل کمیونی کیشنز اسٹریٹجک کمیونی کیشنز اور برانڈ پوزیشننگ میں مہارت رکھتی ہے۔

یہ شراکت داری ہمیں پاکستان کے انرجی منظرنامے میں ایک مستحکم اور قابل اعتماد مقام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اظفر احسن نے نٹ شیل کمیونی کیشنز کی صنعتی تبدیلی لانے والی شراکت داریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داریاں پاکستان کے اقتصادی استحکام اور توانائی کی خودمختاری کے لیے ضروری ہے۔ وافی انرجی پاکستان کی موجودگی سے پاکستان کی علاقائی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ہم ترقی اور باہمی کامیابی کے لیے اس شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :