پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے‘ناصرقریشی

پیر 17 مارچ 2025 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے ازبکستان کے ایک ممتاز کاروباری وفد کی میزبانی کی، جس کی قیادت ازبکستان کے سفارت خانے میں تجارتی اور اقتصادی کونسلر بہرام یوسپوف کر رہے تھے۔ اس موقع پر ازبکستان کے پھلوں، سبزیوں، مشروبات اور کنفیکشنری کے شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے اسلام آباد کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے نتیجہ خیز B2B ملاقاتیں کیں۔

اپنے خطبہ استقبالیہ میں، اسلام آباد چیمبر کے صدر ناصر منصور قریشی نے تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چیمبر کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ازبک کاروباری رہنماؤں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کے صنعتی زونز میں شراکتیں تلاش کریں، مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں اور تجارتی نمائشوں میں حصہ لیں۔

(جاری ہے)

ازبکستان کے سفارتخانے میں تجارتی اور اقتصادی کونسلر بہرام یوسپوف نے بین الاقوامی کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے آئی سی سی آئی کی قیادت کو سراہا۔

انہوں نے کاروباری دوستانہ ماحول پیدا کرنے کے لیے آئی سی سی آئی کے جاری اقدامات کو بھی سراہا جو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اپنے اختتامی کلمات میں، ICCI کے سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بات چیت سے اقتصادی تعاون، کاروباری منصوبوں اور پائیدار شراکت داری کی نئی راہیں کھلیں گی۔تقریب میں آئی سی سی آئی کے فونڈر گروپ کے چیئر مین طارق صادق، نائب صدر ناصر محمود چوہدری، سابق صدر میاں شوکت مسعود، ایگزیکٹو ممبران عمران منہاس، نجیب الٰہی ملک، طاہر ایوب، ملک عقیل احمد، سابق ایس وی پی خالد چوہدری اور آئی سی سی آئی کے صدر کے سینئر ایڈوائزر کے علاوہ آئی سی سی آئی کے ممتاز رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :