تقریبات یوم پاکستان کے سلسلہ میں ایوان قائداعظم میں سکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین مقابلۂ حسن تقریر کا انعقاد

پیر 17 مارچ 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں ایوان قائداعظم لاہور میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا وطالبات کے مابین مقابلہ تقریری مقابلہ بعنوان '' قراردادِ پاکستان … سفرِ آزادی کا آغاز'' منعقد ہوا ۔ اس مقابلہ میں طلبہ کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن ( نرسری تا دوم) کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں زینیہ عمر نے اول 'قاریہ حسن نے دوم' جزا فاطمہ نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں عبدالاحد فضل ربی نے اول پوزیشن حاصل کی ۔

پرائمری سیکشن ( سوم تا پنجم)کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں شبعیہ فاطمہ نے اول 'ایمن فاطمہ نے دوم' حوریہ ندیم نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ روحہ عثمان اور ابیحہ خرم کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد ارحم نے اول' محمد شبیر عمران نے دوم' عطائے مصطفی نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ سید حسنین رضا زیدی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

ایلیمنٹری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمائدہ عمران نے اول' زوہا فاطمہ اور بریرہ آصف نے مشترکہ طور پردوم' ایمان فاطمہ اور فاطمہ بنت حمزہ نے مشترکہ طور پر سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ ایمن فاضل اور ظل حریم کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمحمد حسام القیوم نے اول' محمد عمر اور محمد حذیفہ نواز نے مشترکہ طور پردوم' محمد صارم علی نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد ہادی اور محمد شایان کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

سکینڈری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں ہادیہ بابر اشفاق نے اول' زینب عدنان نے دوم' مائزہ ماجد نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ میرب نعیم کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں ایان علی نے اول' حسنین طارق نے دوم' محمد علی عباس نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ حسنین خالد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں کل منگل کو دس بجے صبح ایوان قائداعظم لاہور میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین مقابلہ تقریری مقابلہ بعنوان '' قراردادِ پاکستان … مسلمانان برصغیر کے اتحاد کی علامت '' منعقد ہو گا۔