سری لنکا ، غیر قانونی شکار پر3 بھارتی ماہی گیر گرفتار

منگل 18 مارچ 2025 11:10

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) سری لنکا کی بحریہ نے شمالی صوبے کے جزیرہ ڈیلفٹ میں غیر قانونی شکار کرنے پر 3 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ۔ شنہوا کے مطابق سری لنکا کی بحریہ نے منگل کو بتایا کہ اس نے گزشتہ رات ڈیلفٹ جزیرے کے پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے پر بھارتی ماہی گیروں کی ایک کشتی اور اس پر سوار3 ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بحریہ نے کہا کہ ضبط شدہ کشتی اور حراست میں لئے گئے ماہی گیروں کو کنکیسنتھورائی ہاربر لایا گیا جہاں ماہی گیری کے مقامی اہلکار ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکن بحریہ نے ان تازہ ترین گرفتاریوں کے ساتھ 2025 میں اب تک مجموعی طور پر بھارتی ماہی گیروں کی 20 کشتیاں ضبط کی ہیں اور 148 بھارتی ماہی گیروں کو سری لنکا کے پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے پر حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :