حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام تبدیلی کے نعروں اور جھوٹے وعدوں سے مایوس ہو کر (ن)لیگ میں شامل ہونے لگے

منگل 18 مارچ 2025 17:13

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن) طارق راجہ نے کہا کہ حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام تبدیلی کے نعروں اور جھوٹے وعدوں سے مایوس مسلم لیگ (ن)کے امیدوار نوجوانوں کے قائد راجہ ایاز نثار کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں عوام با شعور ہیں اور عوام جانتے ہیں کہ مسائل کی اس دلدل سے راجہ ایاز نثار ہی ان کو نکال سکتے ہیں گزشتہ4 سالوں سے حلقہ کھوئی رٹہ پسماندگی کی طرف جا چکا ہے عوام سخت مایوسی کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن) طارق راجہ نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھو ں نے کہا کہ عوام راجہ ایاز نثارکی قائدانہ صلاحیتوں کو پہنچان چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام جوق در جوق راجہ ایاز نثار کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں مسلم لیگ (ن) حلقہ کھوئی رٹہ میں راجہ ایاز نثار کی قیادت میں ناقابل شکست قوت بن چکی ہے آنے والے الیکشن میں راجہ ایاز نثار کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے ۔