آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد

منگل 18 مارچ 2025 19:53

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر اظہر جتوئی،سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر قانون ساز اسمبلی نیاس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کیلیے اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب باڈی صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلیے بھی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی،انہوں نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر گروپ لیڈر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور ان کی ٹیم کو بھی مبارک باد دی اور کہا کہ یہ کامیابی ان کی کارکردگی کا احسن ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :