حسن نواز کو کہا تھا کلب کرکٹ کا ماحول کیریئرکیلئے خطرناک ہے : صہیب مقصود

نوجوان بیٹر کو کہا تھا کہ سارا سال لوکل کلب میں دیہاڑی پر جو کرکٹ کھیلتے ہو، اس چیزوں کو بند کرو: قومی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 مارچ 2025 12:41

حسن نواز کو کہا تھا کلب کرکٹ کا ماحول کیریئرکیلئے خطرناک ہے : صہیب مقصود
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مارچ 2025ء ) سابق کرکٹر صہیب مقصود نے کہا کہ حسن نواز کا کہا تھا کہ کلب کرکٹ کا ماحول کیریئر کے لیے خطرناک ہے۔
سابق مڈل آرڈر بیٹر صہیب مقصود نے کہا کہ حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف آج جو شاٹ کھیلا ہے مجھے تو پتا نہیں لگا کہ یہ آج کا میچ ہے لگا کر پہلا ٹی 20 دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حسن نواز نے ٹیل اینڈر کی طرح شاٹ گھمایا، بھائی یہ میاں چنوں، چیچہ وطنی اور پنڈی میں جو کلب کرکٹ کھیلتے ہو وہ نہیں ہے، مجھے حسن نواز چھ ماہ پہلے ملا تھا میں نے اسے خصوصی طور پر بلا کر کہا تھا کہ تم ٹی 20 کے بہترین کھلاڑی ہو۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ میں نے حسن نواز کو کہا تھا کہ سارا سال لوکل کلب میں دیہاڑی پر جو کرکٹ کھیلتے ہو، اس چیزوں کو بند کرو، کلب کرکٹ بہت آسان ہے یہاں تو پچاس سال کا کھلاڑی بھی سنچری کرلیتا ہے۔

(جاری ہے)

صہیب مقصود کے مطابق حسن نواز کو کہا کہ 1000 یا 2000 روپے کے لیے کبھی عارف والا کبھی کوئی اور جگہ سفر کرتے رہتے ہو، آپ پریکٹس کرو اور اس طرح کی ٹریننگ کو جو انٹرنیشنل لیول ہو۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی وہ کلب کرکٹ کی طرح کھیل رہے ہیں کہ 30 گیندوں پر 100 کرنے ہیں بھائی وہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے۔
صہیب مقصود نے کہا کہ حسن نواز ایک گیند سے دو گیندیں روک کر پھر گھما دیا اگر یہ میاں چنوں اور چیچہ وطنی کا گراؤنڈ ہوتا تو مڈ وکٹ پر بڑا چھکا ہوتا، انہیں یہ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔