اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفرآباد کا سبزی منڈی کا دورہ

بدھ 19 مارچ 2025 17:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفرآباد حماد بشیر نے بدھ کو سبزی منڈی کا وزٹ کیا۔اس دوران گراں فروشی کرنے پر متعدد ہول سیلر گرفتار کیے اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے بولی کے نظام کا جائزہ لیا اور خلاف قانون دکانداران کو مہنگی اشیاء بیچنے والے منڈی مالکان کے خلاف سخت کاروائیاں کی۔سبزی فروش دکانداران کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سبزی منڈی سے مہنگی ایشیا ہول سیل پر ملتی ہیں جس وجہ سے دکانداران عوام الناس کو ریلیف نہیں دے سکتے۔اسسٹنٹ کمشنر حماد بشیر نے واضح کیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں سبزی منڈی مافیا جو مہنگائی میں اضافے کا باعث ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :