مظفرآباد کی حدود میں اراضی کی منتقلی پر پابندی عائد

بدھ 19 مارچ 2025 17:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد مدثر فاروق نے زیر دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع مظفر آباد کی حدود میں اراضی خالصہ سرکار و شاملات دیہہ بشمول غیر منقسم و کاہچرائی بذریعہ اقرار نامہ فروخت؍منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جملہ عرائض نویس، اشٹام فروشاں کو اراضی خالصہ سرکار محفوظ کا بچرائی و شاملات دیبہ غیر منقسم سے متعلق اشٹام پیپرز کی اجرائیگی و تحریر کی ممانعت ہوگی۔

آئندہ کوئی بھی شخص ؍ اشخاص نہ ایسا کرے گا اور نہ کسی کو ایسا کرنے کی ترغیب دے گا اور نہ ہی اعانت کرے گا۔ حکم ہذا کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 188ـAPC کار روائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکم ہذا کی تشہیر بذریعہ متعلقہ پولیس کرائی جائے گی اور سرکاری جریدہ میں بھی اس کی اشاعت کروائی جائے گی۔ اس حوالہ سے حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :