ایس ای سی پی نے عوامی رائے طلب کرنے کیلئے مشاورتی پیپر جاری کردیا

بدھ 19 مارچ 2025 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) ایس ای سی پی نے ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے جس کے ذریعے عوامی رائے طلب کی گئی ہے، یہ تجویز کردہ پالیسی فریم ورک کمپنیوں کی جانب سے مختلف حقوق اور مراعات کے ساتھ عام شیئرز کے اجرا ءسے متعلق ہے۔ ایس ای سی پی سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد کارپوریٹ گورننس کو بڑھانا، شیئر ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرنا اور امتیازی حقوق کے ساتھ حصص جاری کرنے والی کمپنیوں کے لیے واضح ریگولیٹری رہنما خطوط قائم کر کے ایک شفاف کیپٹل مارکیٹ کو فروغ دینا ہے جس میں ووٹنگ کی طاقت، ڈیویڈنڈ کے حقداروں اور لیکویڈیشن کی ترجیحات میں تبدیلیاں شامل ہیں۔

مشاورتی پیپر میں کلیدی ریگولیٹری اور کمپلائنس سے متعلق امور کی وضاحت کی گئی ہے جو گورننس سے وابستہ چیلنجز جیسے کنٹرول کا ارتکاز، شیئر ہولڈر سرگرمی اور منصفانہ فیصلہ سازی کو حل کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں مارکیٹ کی شفافیت اور منصفانہ قیمت کے تعین کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ مختلف حقوق رکھنے والے شیئر ہولڈرز کے لیے واضح قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار اور مؤثر اخراج کے آپشنز موجود ہوں۔

اس مقصد کے لئے بین الاقوامی بہترین عملی مثالوں کا تقابلی تجزیہ کیا گیا ہے تاکہ عالمی ریگولیٹری طریقوں کا جائزہ لیا جا سکے اور پاکستان کے مالیاتی نظام سے ہم آہنگ فریم ورک تیار کیا جا سکے۔ایس ای سی پی نے امتیازی حصص کے ڈھانچے سے منسلک ممکنہ خطرات کو اجاگر کیا ہے، بشمول گورننس میں عدم توازن اور اقلیتی شیئر ہولڈر کے اثر و رسوخ میں کمی اور منصفانہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے معقول حدیں تجویز کر رہا ہے۔ کمیشن اسٹیک ہولڈرز بشمول سرمایہ کاروں، کارپوریٹ اداروں اور قانونی ماہرین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مجوزہ فریم ورک کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :