تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہو گیا

منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گیا، ملک کے دونوں بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر خطرے کی گھنٹی بج گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 19 مارچ 2025 22:14

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہو گیا
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2025ء) تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہو گیا، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گیا، ملک کے دونوں بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا سب سے بڑا تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402فٹ پر ہے، تربیلا ڈیم میں اب پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 0 ہو گیا ہے۔

واپڈا نے منگلا ڈیم بھی جلد ڈیڈ لیول پر پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1054فٹ پر ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے صرف 4فٹ کم ہے۔ منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050فٹ پر ہے، قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 77ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ارسا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 18 ہزار 300 کیوسک اور اخرج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل آمد 21 ہزار800 کیوسک اور اخرج 21 ہزار800 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 23 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 400 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 13 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

جناح بیراج آمد 30 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 700 کیوسک، چشمہ آمد30 ہزار 100 کیوسک اوراخراج 27 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 26 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 400 کیوسک،گدو آمد 21 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار500 کیوسک، سکھر آمد 15 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 300 کیوسک، کوٹری آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک، تریموں آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج 3 ہزار 800، پنجندآمد 2ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1402.09 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1054.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.077ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 638.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.009 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاو کی صورت میں ہے ۔