نیشنل 20ٹی ٹورنامنٹ، کوئٹہ کی ٹیم نے لاڑکانہ کو 15 رنز سے ہرا دیا

جمعرات 20 مارچ 2025 09:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) نیشنل 20ٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ ریجن کی ٹیم نے لاڑکانہ ریجن کی ٹیم کو 15 رنز سے شکست دیدی۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا ئے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے محمد ابراہیم نے27،شمریز خان نے 25،لطیف اللہ نے15،عبدالواحد نے 13،یاسر خان نے21،ساجد خان نے 7،حسیب اللہ نے 5،محمد ادریس نے 6 اور عثمان شنواری نے 3 سکور بنائے۔

لاڑکانہ کی جانب سے شاہ نواز دھانی نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عامر علی،شاہزیب عزیز اور شاہد محمود نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں لاڑکانہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی اور یوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کوئٹہ کی جانب سے نجیب اللہ اور عبدالواحد نے دو ،دو جبکہ محمد ادریس اور عبدالحمید ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :