میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گیل مونفلس،الیگزینڈر ببلک اور ڈیوڈ گوفن کا فاتحانہ آغاز

جمعرات 20 مارچ 2025 09:00

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) فرانس کے نامور ٹینس سٹار گیل مونفلس، قازقستان کے ٹینس سٹار الیگزینڈر ببلک اور بیلجیئم کے ٹینس کھلاڑی ڈیوڈ گوفن اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ فرانس کے نامور ٹینس سٹار گیل مونفلس نے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ہنگری کے حریف کھلاڑی فیبیان ماروزان کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ قازقستان کے ٹینس سٹار الیگزینڈر ببلک نے پہلے رائونڈ میچ میں ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی سیباسٹین بیز کو شکست دی۔

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔ جمعرات کو میامی گارڈنز، فلوریڈا،امریکا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں فرانس کے نامور ٹینس سٹار گیل مونفلس نے ہنگری کے حریف کھلاڑی فیبیان ماروزان کو 3-6، 6-3 اور 4-6ست شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

قازقستان کے ٹینس سٹار الیگزینڈر ببلک نے پہلے رائونڈ میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی سیباسٹین بیز کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دی۔ایک اور میچ میں بیلجیئم کے ٹینس کھلاڑی ڈیوڈ گوفن نے آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو 6-2، 4-6 اور 2-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔\932