آسٹریلوی سٹار کرکٹر کا سیاست میں آنے کا اعلان

ڈیوڈ وارنر نے انکم ٹیکس کم کرنے اور جی ایس ٹی بڑھانے کا اپنا ارادہ پوسٹ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 مارچ 2025 11:00

آسٹریلوی سٹار کرکٹر کا سیاست میں آنے کا اعلان
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مارچ 2025ء ) آسٹریلیا کے سابق سٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ۔ 
 تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی میچوں میں فتح دلوانے والے 38 سالہ ڈیوڈ وارنرنے کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں اپنی دلچسپی ظاہر کرنے کے بعد اپنے بہت سے سوشل میڈیا فالورز کو دنگ کر دیا۔

 
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، وارنر نے انکم ٹیکس کم کرنے اور جی ایس ٹی بڑھانے کا اپنا ارادہ پوسٹ کیا۔
ریٹائرڈ اوپنر جنہوں نے آسٹریلیا کے لیے تقریبا 19,000 رنز بنائے اور ملک کے تینوں فارمیٹس کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، گزشتہ سال قومی فرائض سے دستبردار ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

38 سالہ کھلاڑی اب بگ بیش لیگ میں کھیل رہے ہیں ، انہوں نے سڈنی تھنڈر کی کپتانی کی جو رواں سال بگ بیش فائنل میں پہنچی تھی۔

 
وارنر طویل عرصے سے آسٹریلیائی کھیلوں میں پولرائزنگ شخصیت رہے ہیں لیکن ان کا پروفائل بڑا ہے اور وہ ملک کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔