سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت اہم اجلاس، ٹیکسز ونگ اور کالونیز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 20 مارچ 2025 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں بورڈ کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ ممبر کالونیز ملک عبد الوحید ممبر ٹیکسز اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ٹیکسز ونگ اور کالونیز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں رواں سال محصولات کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ممبر ٹیکسز نے ایگریکلچرل انکم ٹیکس، واٹر ریٹ، انتقال فیس اور سٹیمپ ڈیوٹی بارے بریفنگ دی۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ریونیو کولیکشن میں اضافے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا کہ ٹیکسز ونگ کی کارکردگی متاثرکن ہے،سٹیمپ ایکٹ میں اصلاحات کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسٹام پیپر کی فیس بڑھانے پر بھی سفارشات زیر بحث آئیں، ربیع اور خریف کی فصلوں پر ٹیکس اہداف کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ممبر کالونیز ملک عبد الوحید نے کالونیز ڈیپارٹمنٹ کے اہداف بارے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ رواں سال ریونیو کولیکشن کے تمام اہداف حاصل کر لئے جائیں گے۔ اجلاس میں سرکاری اراضی کی نیلامی، سرکاری شاپس ،عارضی کاشت کی لیز کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے سرکاری اراضی کی لیز اور نیلامی کے اہداف میرٹ پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :