قومی سلامتی کیلئے سب کو یکجا ہونا پڑیگا، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم تاریخ رکھتی ہے،وزیراطلاعات آزادکشمیر

جمعرات 20 مارچ 2025 17:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء) وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے دارلحکومت کے میڈیا پرسنز کے اعزاز میں گزشتہ روز افطار ڈنر دیا گیا۔ افطار ڈنر میں سیکرٹری اطلاعات سردارعدنان خورشید، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا سمیت دارلحکومت کے صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات مولاناپیر محمد مظہر سعیدشاہ نے کہاکہ قومی سلامتی کیلئے سب کو یکجا ہونا پڑیگا۔ بھارتی وزراء کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم تاریخ رکھتی ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں سات دھائیوں سے آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ میڈیا میں جب مثبت چیزیں خبربنتی ہیں تو مثبت رحجان کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خبر ضرور دی جائے مگر خبر کے ذریعے خوف نہ پیدا کیا جائے، حادثات کو لیکر ایک خوف کی فضاء بن جاتی ہے، بہتری گنجائش ہر وقت ہوتی ہے اس کی جانب نشاندہی کی جائے۔ انہوں نیکہا کہ حکومت حادثات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :