فیڈ کمیٹی نے فیڈ کی قیمت کم کرنے کا برائلرفارمز کامطالبہ مستر دکردیا

سویابین کی قیمت فی کلو 260سے کم ہوکر 230،مکئی کی قیمت3500من سے کم ہو کر 3100روپے من ہوگئی ‘ برائلرز فارمرز ڈی جی لائیو سٹاک نے فیڈ کی قیمت کم کرنے کا برائیلرفارمرز کامطالبہ مسترد کرتے ہوئے پرانی قیمت برقرار کھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعرات 20 مارچ 2025 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)فیڈ کمیٹی نے پولٹری فیڈ کے اجزاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود فیڈ کی قیمت کم کرنے کا برائلرفارمز کامطالبہ مستر دکردیا جس کی وجہ سے چکن کی قیمتیںکم ہونے کے امکانات ختم ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ برائلر فارمرز نے فیڈ کمیٹی کے اجلاس میں آگاہ کیا کہ پولٹری فیڈ کے اجزا ء سویابین کی قیمت 260روپے کلو سے کم ہوکر 230روپے جبکہ مکئی کی قیمت3500روپے من سے کم ہو کر 3100روپے من ہوگئی اور اس تناسب سے پولٹری فیڈ کی قیمت بھی کم کی جائے۔

تاہم ڈائر یکٹر جنرل لائیو سٹاک نے فیڈ کی قیمت کم کرنے کا برائیلرفارمرز کامطالبہ مسترد کرتے ہوئے فیڈ کی پرانی قیمت برقرار کھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیئرمین برائلر فارمرز ایسوسی ایشن نوید انعام نے کہا کہ مہنگی فیڈ کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں،فیڈ کی قیمت ہی نہیں کم ہونی چاہیے بلکہ ٹیکس بھی ختم ہونا چاہیے ،اگر پولٹری انڈسٹری کو تباہی سے بچانا ہے تو فیڈ کی قیمت فوری کم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :