
چارشادیوں کے معاملے پر حمزہ علی عباسی کی ویڈیو وائرل
جمعرات 20 مارچ 2025 22:54

(جاری ہے)
ویڈیو میں حمزہ سے پوچھا گیا کہ وہ اس حکم کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
حمزہ نے پہلے قہقہہ لگایا اور پھر بڑی وضاحت سے جواب دیا۔انہوں نے کہا، قرآن میں چار شادیوں کی اجازت کا ذکر مخصوص حالات میں کیا گیا ہے۔ جنگ احد میں صحابہ کرام کی بڑی تعداد شہید ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے بے شمار بیوائیں اور یتیم بچے بے سہارا ہو گئے تھے۔ ان کی دیکھ بھال کیلیے کوئی سماجی نظام نہیں تھا۔ ایسے حالات میں اللہ نے حکم دیا کہ یتیموں کی دیکھ بھال کرو، اور اگر تمہیں لگتا ہے کہ تم ان کی ماں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے، تو ان سے شادی کرلو، چاہے ایک، دو، تین یا چار۔ حمزہ نے مزید کہا، لیکن اللہ پاک نے یہ بھی فرمایا کہ اگر تم بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کرسکتے، تو صرف ایک ہی شادی کرو۔ یہ حکم بھی اسی کتاب میں موجود ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلام نے چار شادیوں کا حکم نہیں دیا، بلکہ اس وقت عرب معاشرے میں لاتعداد شادیوں کا رواج تھا، جس پر اللہ نے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر شادی کرنی ہی ہے تو چار سے زیادہ نہ کرو، اور بہتر یہ ہے کہ ایک ہی کرو۔حمزہ علی عباسی نے ایک آیت کی تفسیر کرتے ہوئے بتایا کہ جب اسلام آیا، اس وقت لوگوں کے ہاں 10 یا اس سے بھی زیادہ بیویاں ہوتی تھیں۔ اسلام نے اس پر پابندی عائد کرتے ہوئے چار کی حد مقرر کی اور ساتھ ہی یہ شرط بھی لگائی کہ اگر کوئی ایک سے زیادہ شادیاں کرتا ہے، تو اس پر لازم ہے کہ وہ بیویوں کے درمیان مکمل انصاف قائم کرے۔ اگر وہ انصاف نہیں کرسکتا، تو اسے صرف ایک ہی شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔حمزہ نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، میں ایک ہی شادی میں خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے جس انصاف اور توازن کی بات کی ہے، وہ ایک سے زیادہ شادیوں میں ممکن نہیں ہے۔حمزہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ نے نہ صرف قرآنی حکم کی درست وضاحت کی ہے، بلکہ اسے جدید تناظر میں بھی سمجھایا ہے۔ ان کی یہ وضاحت نہ صرف دانشمندانہ ہے، بلکہ اس نے لوگوں کو اسلام کے اصل پیغام کو سمجھنے میں مدد دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
عائشہ عمرکے ڈیٹنگ شو پرتنازع، سوشل میڈیا پرہنگامہ، پیمرا نے وضاحت جاری کردی
-
سپین کا اسرائیل کی شمولیت پر موسیقی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان
-
60 کروڑ کے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اوربپاشا باسو کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کومنائی گئی
-
ڈرامہ سیریل مہرا نے مجھے زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھایا ، آغا علی
-
پاکستانی اداکار احسن خان سے فین کی محبت کا انوکھا اندازہ، گلے لگ کر بوسہ لے لیا
-
نا مور کلاسیکل و غزل سنگر استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کو منائی جائے گی
-
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
-
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان کر دیا
-
ننھے سوشل میڈیا اسٹاراحمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.