ایشوریا رائے اورسلمان خان کے بریک اپ کی اصل کہانی سامنے آگئی

جمعرات 20 مارچ 2025 22:54

ایشوریا رائے اورسلمان خان کے بریک اپ کی اصل کہانی سامنے آگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء)بالی ووڈ کے مقبول ترین ستاروں سلمان خان اور ایشوریا رائے کے بریک اپ کی حقیقی وجہ برسوں بعد سامنے آگئی۔ سینئر فلمی صحافی حنیف زاویری نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ ایشوریا کے والدین سلمان خان کو اپنی بیٹی کے لیے مناسب نہیں سمجھتے تھے، جس وجہ سے تعلقات میں دراڑ پڑی۔

(جاری ہے)

سلمان خان شادی کے خواہش مند تھے جبکہ ایشوریا اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی تھیں۔

نومبر 2000 کی ایک رات سلمان خان ایشوریا کے اپارٹمنٹ کے باہر پہنچے اور صبح تک دروازہ بجاتے رہے، جس سے معاملہ مزید بگڑ گیا۔ ایشوریا کے والد نے سلمان کے خلاف پولیس شکایت بھی درج کرائی۔بعد ازاں، ایشوریا نے سلمان سے تعلق ختم کر لیا اور میڈیا میں اس بریک اپ کے چرچے رہے۔ ایشوریا نے ابھیشیک بچن سے شادی کر لی جبکہ سلمان خان نے بھی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔