کینیڈا‘ پاکستانی نژاد ذیشان حامد اہم عہدے پر فائز

کینیڈا میں مقیم ذیشان حامد کو آٹو تھیفٹ اینڈ بیل ریفارمز کا قلمدان سونپا گیا ہے

جمعرات 20 مارچ 2025 23:25

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء)اونٹاریو پارلیمنٹ کے نو منتخب رکن پاکستانی نژاد ذیشان حامد کو صوبے میں ایسوسی ایٹ منسٹر کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔ کینیڈا میں مقیم ذیشان حامد کو آٹو تھیفٹ اینڈ بیل ریفارمز کا قلمدان سونپا گیا ہے، صوبے کے پریمیئر ڈگ فورڈ کی 36 رُکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کمیونٹی نے ذیشان حامد کی صوبائی کابینہ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ذیشان حامد نے کہا کہ صوبہ اونٹاریو میں گاڑیوں کی چوری کی روک تھام اور ضمانت کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں مسائل سے عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، میں اپنی نئی ذمے داری کو نبھانے کیلئے پوری طرح تیار ہوں اور نظام میں اصلاحات کے لیے بھرپور کام کروں گا۔

متعلقہ عنوان :