’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کے لیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

جمعہ 21 مارچ 2025 18:16

’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کے لیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) جے ایس بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم’ زندگی ‘ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروادیا ہے جو تجارت پیشہ افراد کے لیے رئیل ٹائم آڈیو الرٹس فراہم کرتا ہے تاکہ لین دین کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔ زندگی کا QR ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ سائونڈباکس ادائیگی کی فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرتاہے تاکہ تاخیر یا الجھن سے بچا جاسکے ۔اس کی مدد سے اب تاجر حضرات صرف ایک بٹن دبانے پرتازہ ترین پے منٹ کی حیثیت کو فوراً چیک کر سکتے ہیں، جس سے ٹرانزیکشنز کا انتظام آسان بناکر شفافیت اورتحفظ کو بڑھایا جاتا ہے۔ زندگی ایپ کے ساتھ اس کا ہم آہنگ انضمام ایک ہموار ادائیگی کا تجربہ فراہم کرتا ہے، جوزیادہ سے زیادہ صارفین کوسروسز فراہم کرنے اور مجموعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میںکاروباروںکی مدد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

زندگی کے چیف پراڈکٹ آفیسر فیصل خالد نے کہا کہ ،’’زندگی کا QR ساؤنڈ باکس پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے منظرنامے کو بہتر بنانے کے ہمارے مشن کی جانب ایک اور قدم ہے۔ تاجروںکو ڈیجیٹل ادائیگیاں منظم کرنے کا ایک آسان، محفوظ اور مؤثر طریقہ فراہم کر کے ہم ان کی ترقی کی حمایت کررہے ہیں اور ایک زیادہ جامع مالیاتی نظام میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

‘‘ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل مالی شمولیت کے ویژن کے مطابق، زندگی کا QR ساؤنڈ باکس کاروباروں کو محفوظ، قابل اعتماد اور مؤثر لین دین کا حل فراہم کرتا ہے۔ جیسے جیسے پاکستان ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپناتا جا رہا ہے، ’زندگی ‘ مالی خود مختاری کو فروغ دینے اور ملک بھر میں ہموار لین دین کے تجربات فراہم کرنے کے لیے صف اول پلیٹ فارم کا کردار ادا کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :