پروفیسر ڈاکٹر الیاس بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، حاجی شفاء مینگل

جمعہ 21 مارچ 2025 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2025ء) پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کے صدر حاجی شفا مینگل جنرل سیکرٹری صاحب جان کاکڑ چیئرمین پائند خان کاکڑ سینئر نائب صدر حاجی اختر کرد ارباب آغا کاسی نجیب کاکڑ نبی جان حسنی رشید زہری لالے عنایت جوشیل سوترا سلیم رئیسانی مالک جان بڑیچ قاہر خان نورزئی نیاز جمالی سید عبداللہ شاہ عنایت اسحاق زادہ عمران بوٹا جاوید خان کاکڑ سلیم محمد شہی زین العابدین بڑیچ منیر احمد بڑیچ غلام علی بگٹی ایاز لانگو و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر الیاس بلوچ ایک قابل اور انسان دوست ڈاکٹر ہیں اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے جدوجہد میں محکمہ صحت کی بہتری اور بلوچستان کے غریب و نادار مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں پیرا میڈیکل ودیگر تنظیموں کے شانہ بشانہ رہے ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پروفیسر ڈاکٹر الیاس بلوچ رہا کریں اور ڈاکٹرز ودیگر ہیلتھ کئیر پرووائڈرز میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کریں و گرنہ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان اپنے آگے کے لائحہ عمل طے کرے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ہمیشہ کی طرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔