خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 10ہزار روپے کی تقسیم جاز کیش سینٹرز کے ذریعے شروع کر دی

جمعہ 21 مارچ 2025 20:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)حکومت خیبر پختونخوا نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 10ہزار روپے کی تقسیم جاز کیش سینٹرز کے ذریعے شروع کر دی ہے، ہر مستحق کو پورے 10ہزار روپے ملیں گے،کسی بھی دکاندار کو اضافی رقم کاٹنے کی اجازت نہیں، حکومت پہلے ہی دکاندار کو 65 روپے فی ٹرانزیکشن ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اگر کوئی دکاندار اضافی رقم مانگے یا کٹوتی کرے تو شکایت درج کرنے کے لئے فورا ضلعی انتظامیہ صوابی کو کنٹرول روم نمبر 0938920006 یا وٹس ایپ شکایت نمبر 03400752165پر اطلاع دیں تاکہ سخت کارروائی کی جا سکے،اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں، حکومت آپ کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :