نائیجریا میں مسجد پرحملہ، 44 افراد جاں بحق

حکومت نے مسجد پر دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:00

نائیجریا میں مسجد پرحملہ، 44 افراد جاں بحق
ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2025ء)افریقہ کے ملک نائیجریا میں مسجد پر دہشتگردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔نائجر کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائجر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کے حملے کے وقت لوگ بڑی تعداد میں مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے نائجر کے دیہی علاقے کوکورو میں مسجد کو نشانہ بنایا۔

حملے میں 44 افراد جاں بحق ہوئے۔وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا جبکہ مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ نائجر کی حکومت نے مسجد پر دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مسجد حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دہشتگرد حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔