پٹہکہ کے بازاروں میں غیر معیاری غیر رجسٹرڈ گھی اور مصالحہ جات کی بڑی تعداد ضبط کر لی گئی

اتوار 23 مارچ 2025 13:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء) فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی جدید فوڈ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے پٹہکہ کے بازاروں میں کاروائی غیر معیاری غیر رجسٹرڈ گھی اور مصالحہ جات کی بڑی تعداد ضبط کر لی،متعدد اشیاء خوردونوش کے دودھ کی شاپ پر جدید لیب کے زریعے ٹیسٹ کئے متعدد کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے اس موقع پر غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے۔

تفیصلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد انجینئر ابرار احمد میر کی نگرانی میں ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پٹہکہ بازار کا معائینہ کیا۔اود ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔معاینہ کے دوران غیر معیاری آئل موقع پر تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر رجسٹرڈ گھی میدان بناسپتی الحمزہ اورموستی بناسپتی گھی اور غیر معیاری مصالحہ جات کی بڑی تعداد ضبط کی جبکہ دودھ کے سمپل بھی حاصل کئیاور تاجروں کو صحت و صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے کہا کہ ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔انسانی جانوں سے کھیلنے والی افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام کی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی۔عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کے ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں فوڈ اتھارٹی سخت کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :