قلات کے علاقے منگچر میں محنت کشوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں،چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد

اتوار 23 مارچ 2025 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیا ز احمد عباسی نے بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 مزدوروں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے، انھوںنے کہا ہے کہ قلات کے علاقے منگچر میں محنت کشوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں،رنج و الم کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کی ہمدردیاں غریب مزدوروں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں،انھوںنے دھشتگرد حملے میں جاں بحق مزدوروں کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔