غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید

غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کو ہدف بنالیا،غیرملکی میڈیا

اتوار 23 مارچ 2025 15:35

غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء) اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، شہید ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شمالی غزہ کے علاقے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق متاثرہ خاندان کے رکن سامح المشہراوی نے بتایا کہ ان کے دو بھائی، ان کی بیویاں اور بچے بمباری کا نشانہ بنے اور سب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بیت لاہیا اور غزہ سٹی میں پانچ دیگر فلسطینی بھی شہید ہو گئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ہونے والے فضائی حملے میں مزید دو فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :